نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے چار جوڈیشل افسران کو دہلی ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔ قانون و انصاف مرکزی وزارت کے محکمہ انصاف نے جمعہ کو نوٹی فکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش پر محترمہ نینا بنسل کرشنا، دنیش کمار شرما، انوپ کمار میندیرتا اور سدھیر کمار جین کو دہلی ہائی کورٹ کے ججوں کے عہدے پر مقرر کیا ہے۔
Published: undefined
یکم فروری 2022 کو سپریم کورٹ کالجیم کی میٹنگ میں چھ جوڈیشل افسران کو دہلی ہائی کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی۔ جوڈیشل افسران میں محترمہ کرشنا، دنیش کمار شرما، میندیرتا اور جین کے علاوہ پونم اے بابا اور سورن کانتا شرما کو ہائی کورٹ کا جج بنانے کے لیے ان کے ناموں کی سفارش کی گئی تھی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اس وقت دہلی ہائی کورٹ میں صرف 50 فیصد جج ہی منظور شدہ عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ کے لیے کل 60 عہدے منظور کیے گئے ہیں، جن پر چیف جسٹس سمیت 30 جج اس وقت کام کر رہے ہیں۔ 4 نئے ججوں کی تقرری سے اب ان ججوں کی تعداد 34 ہو جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز