نئی دہلی: دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے شمال مشرقی دہلی میں فروری میں ہوئے تشدد کے معاملے میں دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروا نند سے پوچھ گچھ کی ہے۔ پروفیسر اپوروا نند نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا کہ اسپیشل سیل نے کل ان سے پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور اس کے بعد جانچ کے نام پر ان کے موبائل فون کو ضبط کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تحریک چلانے والوں کی حمایت کرنے کو تشدد کا ذریعہ بتانا باعث تشویش ہے۔
Published: 04 Aug 2020, 5:59 PM IST
اپوروانند نے کہا کہ پولیس افسران کے ساتھ جانچ میں تعاون سے یہ امید ہے کہ دہلی پولیس ایک مکمل، منصفانہ جانچ کرے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس صحیح طریقے سے جانچ کرے اور کسی بے گناہ کو نہ پھنسایا جائے۔ پولیس نے حال ہی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم عمر خالد سے بھی پوچھ گچھ کرکے ان کا موبائل ضبط کیا تھا۔
Published: 04 Aug 2020, 5:59 PM IST
اس سے پہلے اسپیشل سیل نے ایف آئی آر 59/20 کے تحت جامعہ کے طالب علم میران حیدر، سفورا زرگر، سابق طالب علم شفیع الرحمان خان، جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی دو طلبا دیوانگنا کلیتا، نتاشا نروال کو گرفتار کیا تھا جس میں سے سفورا کو دہلی ہائی کورٹ نے انسانی بنیاد پر ضمانت دی ہے۔
Published: 04 Aug 2020, 5:59 PM IST
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کی حامیوں اور اس کی مخالفت کرنے والوں کے درمیان شمال مشرقی دہلی میں 23 سے 26 فروری کے دوران تشدد ہوا تھا، جس میں 50 سے زیادہ لوگ مارے گے تھے اور تقریباً 200 زخمی ہوئے تھے۔
Published: 04 Aug 2020, 5:59 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Aug 2020, 5:59 PM IST
تصویر: پریس ریلیز