ایل جی پالیمرس انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ نے ہفتہ کو کہا ہے کہ گیس کا اخراج کنٹرول میں ہے اور کمپنی متاثرہ خاندان کی مدد کرے گی۔ ساتھ ہی کمپنی نے کہا کہ پلانٹ کو مستحکم کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ”ہماری ابتدائی جانچ میں اسٹرئین مونومیرسے بخارات کے خارج ہونے کی وجہ بادی النظر میں پتہ چلی ہے“۔
Published: undefined
اس واقعہ میں 12 افراد کی موت ہو گئی اور بیشتر جن میں زیادہ تر بچے تھے، کے جی ایچ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ایک مرتبہ پھر کمپنی نے اس واقعہ سے مرنے والے تمام افراد کو خراج پیش کیا۔ کمپنی نے کہا کہ وہ اس واقعہ کے سبب متاثر ہونے والے تمام افراد اور ان کے خاندانوں کی ممکنہ مدد کو یقینی بنائے گی۔ ہماری ٹیمیں دن و رات حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں تاکہ اس نقصان کے اثر کا پتہ چل سکے اور جامع اقدامات کیے جاسکیں تاکہ موثر پیکیج فراہم کیاجائے، جس پر فوری طور پرعمل کیا جا سکے۔
Published: undefined
خصوصی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ متاثرین اور خاندانوں کے مسائل کے حل میں مدد کی جا سکے اور غمزدہ اراکین خاندان کی ہر ممکنہ مدد کی جا سکے۔ اس بیان میں کہا گیا کہ ہم ہر کسی کو اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ کمپنی ہندوستان کے متعلقہ حکام کے ساتھ تال میل کے ساتھ کام کرے گی تاکہ اس واقعہ کی جانچ کی جاسکے، مستقبل میں اس طرح کے واقعہ کو روکا جاسکے اور دیکھ بھال و علاج کی بنیاد ڈالی جاسکے۔
Published: undefined
کمپنی نے ہر کسی کو یقین دلایا کہ وہ اس صورتحال سے نمٹے گی اور مستقبل میں اس طرح کے واقعہ کو روکے گی۔ اس نے کہا کہ تمام خاندانوں سے جلد سے ربطہ پیدا کیا جائے گا اور ٹاسک فورس ٹیم کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ہر مرنے والے شخص کے خاندان کی مدد کرے، تمام زخمیوں ومتاثرین کے نفسیاتی استحکام کے لئے دواوں کی سپلائی، گھریلو اشیا اور دیگر اقدامات کرے۔ ہم درمیانی سے طویل مدتی تعاون کے پروگرام کی تیاری میں سرگرمی دکھائیں گے۔ ہم حکام، پولیس او رسرکاری عہدیداروں کو سنجیدگی کے ساتھ شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے متاثرین کو بچاتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لئے سخت محنت کی۔ واضح رہے کہ نیشنل گرین ٹریبونل نے عبوری جرمانہ 50 کروڑ اس کمپنی پر عائد کیا ہے۔ یہ جنوبی کوریا کی کمپنی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined