وشاکھاپٹنم: سی پی آئی کے قومی سکریٹری کے نارائنا نے بیشتر دیگر یونین کے لیڈروں کے ساتھ ایل جی پولی مرس کمپنی کے خلاف گیس سانحہ کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اپنے بیان میں نارائنا نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوجداری معاملہ کمپنی کے انتظامیہ کے خلاف درج کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرنے والے ہر فرد کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دیا جائے اور متاثرین کا مفت علاج کروایا جائے۔ بیشتر ٹریڈ یونینوں کے لیڈروں نے بھی اس کمپنی کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
مزدور تنظیم سینٹر فار ٹریڈ يونين (سیٹو) نے آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم کے قریب ایک فیکٹری میں زہریلی گیس رِسنے سے متاثرہ لوگوں کو معاوضہ دینے اور متعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
سیٹو کے جنرل سکریٹری تپن سین نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس حادثے کے لئے جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنی ایل جی پالی مر مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے وقت گیس کے دو ٹینکروں پر کوئی بھی شخص نگرانی کیلئے موجود نہیں تھا۔ ان میں 5000 ٹن گیس بھری تھی۔ ان کی حفاظت میں لاپرواہی برتی گئی ہے۔
Published: undefined
سین نے کہا کہ کمپنی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جانی چاہیے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاهيے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کنبے کو 50- 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دلایا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ علاج کا مکمل خرچ کمپنی سے وصول کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پورے حادثے کی غیر جانبدار اور آزاد جانچ ہونی چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined