حیدرآباد: مردہ جانور کا گوشت کھانے کے بعد 76 افراد بیمار پڑ گئے۔ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم کے ایجنسی علاقہ میں بدھ کی شب پیش آیا۔ متاثرہ افراد میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں پاڈیرو ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ دیگر کا علاج مقامی پبلک ہیلتھ سنٹر میں کیا جا رہا ہے۔ متاثرین کا تعلق قبائلی طبقہ سے ہے۔
Published: 09 Jul 2020, 4:39 PM IST
متاثرہ افراد نے بتایا کہ انہوں نے مردہ گائے کا گوشت کھایا تھا جس کے بعد ان کو پیٹ میں درد، الٹیوں اور اسہال (ڈائریا) کی شکایت محسوس ہونے لگی۔ متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پاڈیرو کی رکن اسمبلی بھاگیہ لکشمی نے اسپتال پہنچ کر بیمار افراد کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے ان کو بہتر علاج کی سہولت فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔
Published: 09 Jul 2020, 4:39 PM IST
پاڈیرو سے رکن اسمبلی بھاگیہ لکشمی نے اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد کہا ’’میں نے میڈیکل آفیسر سے بات کی ہے اور اب تمام متاثرین خطرے سے باہر ہیں۔‘‘
Published: 09 Jul 2020, 4:39 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Jul 2020, 4:39 PM IST
تصویر: پریس ریلیز