نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور اس کے ساتھیوں پر انعام کا اعلان کیا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ داؤد ابراہیم پر25 لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
این آئی اے نے انتہائی مطلوب دہشت گرد اور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی اطلاع دینے پر 25 لاکھ روپے کا نقد انعام رکھا ہے، جبکہ اس کے دیگر حواریوں کی اطلاع دینے پر بھی انعام کا اعلان کیا ہے۔ داؤد کے دائیں ہاتھ کہے جانے والے چھوٹا شکیل پر 20 لاکھ اور داؤد کے بھائی انیس ابراہیم پر 15 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ این آئی اے نے داؤد کے دیگر ساتھیوں جاوید چکنا اور 1993 کے ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے مجرم ٹائیگر میمن پر 15-15 لاکھ روپے کا انعام رکھا ہے۔
Published: undefined
این آئی اے نے بتایا ہے کہ داؤد اور اس کے ساتھی طویل عرصے سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ان میں ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ، حوالہ اور دہشت گردی کی فنڈنگ جیسے جرائم شامل ہیں۔ داؤد ابراہیم کو اقوام متحدہ نے بھی عالمی دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔
Published: undefined
این آئی اے نے اطلاع دی ہے کہ داؤد اور اس کا گروہ لشکر طیبہ، القاعدہ اور جیش محمد جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت ان کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگانا چاہتی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ فروری میں این آئی اے نے داؤد ابراہیم کے خلاف ایک نیا مقدمہ درج کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ داؤد نے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر ہندوستان میں ایک خصوصی یونٹ تیار کی ہے، جوکہ سیاست دانوں اور بڑے صنعت کاروں پر حملہ کر سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز