قومی خبریں

یوپی میں کسی کا بھی قتل ہو سکتا ہے: اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہا کہ صوبے میں کہیں بھی کسی کا قتل ہو سکتا ہے۔ اگر وہ پولس کے ہاتھوں نہیں مارا جاتا ہے تو جرائم پیشہ افراد تو ضرور اسے مار ڈالیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: قانون کے معاملے میں اتر پردیش کی یوگی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے ہفتہ کے روز طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کسی بھی وقت کسی کو بھی قتل کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو ان کی 52 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد لوہیا پارک میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران اکھلیش یادو نے کہا ’’ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے اصولوں پر چل کر ہی ملک ترقی کے راستے پر آگے بڑھ سکتا ہے۔ میں کل بندیل كھنڈ سے واپس آیا ہوں۔ وہاں کسانوں کی حالت کافی خراب ہے جبکہ حکومت ان کی کوئی مدد نہیں کر رہی ہے۔ صوبے میں کہیں بھی کسی کا قتل ہو سکتا ہے۔ اگر وہ پولس کے ہاتھوں نہیں مارا جاتا ہے تو جرائم پیشہ افراد تو ضرور اسے مار ڈالیں گے‘‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’ہمارے وزیر اعلی آٹھ دنوں تک ورت میں رہتے ہیں لیکن گورکھپور جیل میں آٹھ گھنٹوں سے زیادہ وقت تک ہوئے تشدد ناقابل اعتبار ہے۔ جھانسی میں پشپیندر کے انکاؤنٹر میں پولس کا رول مشکوک ہے۔ پولس کو حقیقت کا انکشاف کرنا چاہیے۔ یہ بات قبول کرنی چاہیے کہ پشپیندر کو پہلے قتل کیا گیا اور بعد میں اسے انکاؤنٹر کی شکل د ے دی گئی۔ پولس کو بتانا چاہیے کہ پشپیندر کو کہاں مارا گیا اور اس کا خون کار کی پچھلی سیٹ پر کیسے ملا‘‘۔

Published: undefined

اس موقع پر بہرائچ کی مهسی سیٹ سے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سابق رکن اسمبلی کے کے اوجھا نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر راجندر چودھری، احمد حسن، فاخر صدیقی، ادے وير سنگھ اور ریاستی صدر نریش اتم پٹیل موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined