اپنا دل (ایس) کی صدر انو پریا پٹیل نے کارکنان سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت انتخاب 2022 اسمبلی انتخابات کی ماک ڈرل ہے اور سبھی سیٹوں پر وہ پوری مضبوطی سے لڑیں۔
Published: undefined
محترمہ پٹیل نے ٹیگور ٹاؤن میں کارکنان کی کانفرنس میں متحدہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت انتخاب سبھی سیٹوں پر پوری ہمت سے لڑیں۔ اس انتخاب میں ڈسپلن بھی بنائے رکھیں۔ یہ انتخاب 2022 کے اسمبلی انتخابات کی ماک ڈرل ہیں۔ ہم جب تک زمین پر مضبوط نہیں ہوں گے تب تک ریاست اور ملک کے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔ ہر بوتھ اور ہر گاؤں میں اپنا دل کے کارکن تیار ہونے چاہئیں۔ تنظیم کے نظریات کو عوام تک پہنچایئے اور لوگوں کو یکجا کیجئے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ پنچایت انتخاب میں پارٹی اپنے امیدوار اتارے گی۔ اس کے لئے سبھی جگہ میٹنگوں کے دور بھی شروع کئے جائیں گے۔ دیہی سطح پر پردھان کے انتخاب کے لئے جو امیدوار اتریں گے، انہیں بھی پارٹی حمایت دے گی۔ اس کے علاوہ ضلع پنچایت، بلاک سربراہ و وارڈ کے عہدے پر بھی امیدوار اتارے جانے ہیں۔
Published: undefined
پارٹی کا ہدف صرف یہ ہے کہ عوام سے ہر کارکن جڑے۔ زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس کا اثر کسی بھی پارٹی کے ساتھ ہوئے معاہدے پر نہیں پڑے گا۔ نظریاتی بنیادی پر جس پارٹی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے، وہ برقرار رہے گا۔ آگے بھی اگر پارٹی قیادت مناسب سمجھے گی تو معاہدہ جاری رہے گا۔ فی الحال مرکزی سطح پر کسی طرح کے انتشار کی صورت نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز