اوریا: ملک کی فضا میں زہر گھولنے کی کوشش شرپسند عناصر کے ذریعہ لگاتار ہو رہی ہے اور اتر پردیش میں اس کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے۔ اتر پردیش کے ضلع اوریا میں بیلا علاقے کے ملہوسی گاؤں میں شرپسند عناصر نے بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا مجسمہ توڑ دیا جس سے گاؤں والے مشتعل ہوگئے ہیں۔
Published: undefined
پولس ذرائع نے بتایا کہ بیلا علاقے کے ملہوسی گاؤں میں اتوار کی صبح نامعلوم شر پسند افراد نے گاؤں میں نصب بھیم راؤ امبیڈکر کا مجسمہ دھکا مارکر گرا دیا جس سے وہ زمین پر گرنے سے ٹوٹ گیا۔ مجسمہ ٹوٹنے کی خبر ملتے ہیں ملہوسی کے آس پاس کے گاؤوں کے لوگ مشتعل ہوگئے۔ خصوصی طور پر دلت طبقہ اس عمل سے کافی ناراض ہے۔
Published: undefined
پولس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقائی افسر للتا پرساد شکلا اور تھانہ انچارج بیلا وشنو گوتم پولس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے موقع پر موجود لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ مجسمہ کے نقصان پہنچانے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور نقصان پہنچے مجسمے کی جگہ نیا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ پولس ملزم کی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined