قومی خبریں

مغربی بنگال اسمبلی میں عصمت دری مخالف ’اپراجیتا بل‘ اتفاق رائے سے پاس، پھانسی یا تاحیات قید کا التزام

بنگال حکومت کے ’اپراجیتا خاتون و اطفال (مغربی بنگال مجرمانہ قانون و ترمیم) بل 2024‘ کا مقصد عصمت دری اور جنسی جرائم سے متعلق نئے التزامات کو ترمیم کر کے خواتین و بچوں کے لیے تحفظ کو مضبوط کرنا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>’اپراجیتا بل‘ مغربی بنگال اسمبلی سے پاس، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/Yogeshkherli">@Yogeshkherli</a></p></div>

’اپراجیتا بل‘ مغربی بنگال اسمبلی سے پاس، تصویر @Yogeshkherli

 

کولکاتا واقع آر جی کر میڈیکل کالج و اسپتال میں زیر تربیت خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے بعد جاری ہنگامہ کے درمیان مغربی بنگال اسمبلی میں آج ’اپراجیتا خاتون و اطفال بل (مغربی بنگال مجرمانہ قانون و ترمیم) بل 2024‘ مکمل اتفاق رائے سے پاس کر دیا گیا۔ اس بل کو ’اپراجیتا‘ نام دیا گیا ہے اور بل میں عصمت دری اور متاثرہ کی موت کے قصوروار کو پھانسی کی سزا دینے کا التزام موجود ہے۔ ساتھ ہی عصمت دری اور اجتماعی عصمت دری کے قصوروار کو بغیر ضمانت تاحیات قید کی سزا کی بھی سہولت ہے۔

Published: undefined

آج بنگال اسمبلی میں ’اپراجیتا بل‘ پر بحث کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسے تاریخی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ عصمت دری کے قصوروار کو سخت سزا ملنی چاہیے۔ اسمبلی میں اس بل پر بحث میں بی جے پی رکن اسمبلی شکھا چٹرجی، اگنی مترا پال اور شبھیندو ادھیکاری نے بھی اپنی بات رکھی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بنگال حکومت کے ’اپراجیتا خاتون و اطفال بل (مغربی بنگال مجرمانہ قانون و ترمیم) بل 2024‘ کا مقصد عصمت دری اور جنسی جرائم سے متعلق نئے التزامات کو ترمیم کر کے خواتین و بچوں کے لیے تحفظ کو مضبوط کرنا ہے۔ گزشتہ ماہ کولکاتا واقع آر جی کر میڈیکل کالج و اسپتال میں پیش آئے شرمناک واقعہ پر ہنگامہ اب تک تھما نہیں ہے۔ ریاست میں خواتین کی سیکورٹی کے لیے سخت اقدام اٹھانے کا مطالبہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں ’اپراجیتا بل‘ کا اسمبلی سے پاس ہونا انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

مغربی بنگال حکومت نے اس بل کو پاس کرانے کے لیے پیر سے اسمبلی کا دو روزہ خصوصی اجلاس طلب کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس خصوصی اجلاس میں ریاست کے وزیر قانون مولائے گھٹک کے ذریعہ منگل کو انسداد عصمت دری بل (اپراجیتا بل) پیش کیا گیا۔ اس بل کے تعلق سے بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر شبھیندو ادھیکاری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں بل کو قانون بنا کر جلد از جلد نافذ کیا جائے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آر جی کر میڈیکل کالج معاملے میں کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو سی بی آئی نے گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی گرفتاری بدعنوانی کے معاملے میں کی گئی ہے۔ دراصل جانچ کے دوران ہی سندیپ گھوش پر میڈیکل کالج کے سابق افسر نے بدعنوانی کے سنگین الزام عائد کیے تھے جس کی سی بی آئی نے جانچ شروع کی تھی۔ 9 اگست کو میڈیکل کالج میں جب زیر تربیت خاتون ڈاکٹر کا ڈیوٹی پر عصمت دری کے بعد قتل کیا گیا تو اس معاملے میں بھی سندیپ گھوش کا کردار سوالوں کے دائرے میں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined