چھتیس گڑھ اسمبلی کی نئی عمارت کی سنگ بنیاد تقریب کے دوران کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ لوگوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سونیا گاندھی نے کہا کہ "اظہارِِ رائے کی آزادی خطرے میں ہے اور ملک کا منھ بند رکھنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔" انھوں نے حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے مزید کہا کہ "عوام کو ایک دوسرے سے لڑا کر راج کرنے والی طاقتیں ملک میں نفرت کا زہر پھیلا رہی ہیں۔ جمہوریت تباہ ہو رہا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان کے لوگ، ہمارے قبائل، خواتین، نوجوان اپنا منھ بند رکھیں۔ وہ ملک کا منھ بند رکھنا چاہتے ہیں۔"
Published: 29 Aug 2020, 6:56 PM IST
ویڈیو پیغام میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آئین کی حفاظت کرنے پر کافی زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ "پارلیمنٹ اور اسمبلیز ہماری جمہوریت کے پاکیزہ مندر ہیں۔ انہی مندروں سے ہمارے آئین کی حفاظت ہوتی ہے، لیکن یہ یاد رکھنا ہوگا کہ ہمارا آئین عمارتوں سے نہیں جذباتوں سے بچے گا۔ ان عمارتوں میں آلودہ اور غلط سوچ کے داخلہ کو روکنا ہوگا تبھی ہمارا آئین بچے گا۔" سونیا گاندھی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ "ہم نے گزشتہ سات دہائیوں میں طویل دوری طے کی ہے، کئی چیلنجز کا کامیابی کے ساتھ سامنا کیا ہے، لیکن ہم اب بھی اپنے آبا و اجداد کے خواب سے بہت دور ہیں۔ آزادی کی لڑائی کے وقت ہم نے جو عزم کیا تھا، اسے پورا کرنے کے لیے اب بھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔"
Published: 29 Aug 2020, 6:56 PM IST
مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ "گزشتہ کئی دنوں سے ہمارے ملک کو پٹری سے اتارنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ ہماری جمہوریت کے سامنے نئی چیلنجز کھڑے ہیں۔ آج ملک دوراہے پر کھڑا ہے۔ غریب مخالف، ملک مخالف، عوام کو ایک دوسرے سے لڑا کر راج کرنے والی طاقتیں ملک میں نفرت اور تشدد کا زہر گھول رہی ہیں۔ اچھی سوچ پر غلط سوچ حاوی ہوتی جا رہی ہے۔" اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ "مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو اور بی آر امبیڈکر سمیت ہمارے آبا و اجداد میں سے کسی نے بھی تصور نہیں کیا ہوگا کہ ہمارے ملک کو آزادی ملنے کے 75 سال بعد ایسے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑے گا جب ہماری جمہوریت اور آئین خطرے میں ہو۔"
Published: 29 Aug 2020, 6:56 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Aug 2020, 6:56 PM IST
تصویر: پریس ریلیز