جموں: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں اتوار کی صبح ضلعی انتظامیہ نے زائد از 45 دکانوں کو سیل کیا جبکہ ایک میڈیکل شاپ اور شیڈ کو منہدم کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری اراضی پر دکانوں کو غیر قانونی طورپر تعمیر کیا گیا تھا لہذا سبھی دکانوں کو سیل کرکے اُنہیں ایم سی بانہال کی تحویل میں دیا گیا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح بانہال میں ضلعی انتظامیہ نے انسداد تجاوزات مہم کے تحت ہسپتال گلی کے اندر سٹیٹ لینڈ پر تعمیر کئے گئے 45 دکانوں کو سیل کیا۔ معلو م ہوا ہے کہ تحصیلدار کی سربراہی میں محکمہ مال کی ٹیم نے پولیس کی بھاری تعیناتی کے بیچ ایک میڈیکل شاپ سمیت دو ڈھانچوں کو منہدم کیا۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانہال کی ہسپتال گلی میں سرکاری اراضی پر دکانیں تعمیر کی گئی تھیں جنہیں سیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زا ئد از 45 دکانوں کو میونسپل کمیٹی بانہال کی تحویل میں دیا گیا اور ان دکانوں کے ساتھ کیا کرنا ہے اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ دریں اثنا بانہال میں انہدامی کارروائی کے پیش نظر مارکیٹ سنسان اور بازار ویران دکھائی دے رہے تھے۔
Published: undefined
کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر بانہال میں پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں سرکاری لینڈ کو باز یاب کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے اور ابھی تک ہزاروں کنال اراضی کو تحویل میں لیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined