جموں: جموں میں ڈرونز کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر فوج نے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سسٹم کو نصب کیا ہے۔ ایک سینیئر فوجی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان نے اپنی حکمت عملی کو بدل کر ڈرونز کا استعمال کر کے سرحد کے اس طرف ہتھیار و منشیات بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اس نئے طریقہ کار کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے ایل او سی پر اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سسٹم کو نصب کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سسٹم سے ڈرون کا پتہ لگانے اور پھر اس کو ٹریک کر کے مار گرانے میں مدد کرے گا۔
Published: undefined
ذرائع نے یو این آئی کو رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر 'اینٹی ڈرون' سسٹم نصب کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس سسٹم کو ملک کے دفاعی نظام کو مستحکم کرنے والے ادارے متعارف کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی ایس ایف ٹرائل بنیادوں پر یہ سسٹم نصب کرنے کے بارے میں بہت جلد فیصلہ لے گی۔
Published: undefined
بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر نے اپنا نام مخفی رکھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ سرحد پر بہت جلد 'اینٹی ڈرون سسٹم' نصب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس سسٹم کو نصب کرنے سے پہلے کچھ مخصوص جگہوں پر ٹیسٹ کیا جائے گا۔
Published: undefined
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اینٹی ڈرون سسٹم چار کلو میٹر کے دائرے میں گردش کرنے والے ڈرونز کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بتا دیں کہ جموں ایئر سٹیشن پر 27 جون کو ہوئے ڈرون حملے کے بعد علاقے میں ڈرونز کی سرگرمیوں میں اضافہ درج ہو رہا ہے اور لگ بھگ آئے روز مشتبہ ڈرونز کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز