مدھیہ پردیش میں ایمپلائی سلیکشن بورڈ کے ذریعہ منعقد گروپ 2، سَب گروپ 4 کے سلیکشن امتحان کی میرٹ لسٹ جاری کیے جانے کے بعد کانگریس نے اسے ’ویاپم 2‘ قرار دیا ہے۔ کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ارون یادو نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ جن امیدواروں نے دستخط ہندی میں کیے ہیں ان کے انگریزی میں صد فیصد نمبر آئے ہیں۔
Published: undefined
ارون یادو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’میرٹ لسٹ کے 10 امیدواروں میں سے 7 امیدوار گوالیر کے ایک کالج این آر آئی کے ہیں۔ ایک ہی سنٹر سے اتنے ٹاپرس کا آنا، تقریباً سب کے ہندی میں دستخط ہونا گھوٹالے کے اندیشے کو گہرا کر رہا ہے۔ شیوراج جی، ویاپم کا نام بدلنے سے گھوٹالے بند نہیں ہوتے، اس کے لیے کارروائی کرنی پڑے گی۔ اس کی اعلیٰ سطحی جانچ کرائیں کیونکہ اس میں بھی گھوٹالہ ہوا ہے۔‘‘
Published: undefined
ارون یادو نے جانکاری دی ہے کہ ’’گروپ 2، سَب گروپ 4 کی میرٹ لسٹ آئی اور جس کا اندیشہ تھا وہ سچ ہوا۔ ٹاپ 10 میں سے 7 بچوں کا سنٹر این آر آئی کالج گوالیر ہے۔ 9 ہزار منتخب امیدواروں میں سے تقریباً 1 ہزار منتخب امیدواروں کا سنٹر این آر آئی کالج تھا۔ بیشتر ٹاپرس کے دستخط ہندی میں ہیں اور ان کے انگریزی میں 25 میں سے 25 نمبر آئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ ایمپلائی سلیکشن بورڈ کے ذریعہ گروپ 2، سَب گروپ 4 کے تحت اسسٹنٹ آڈیٹر، پٹواری اور دیگر عہدوں کے لیے مشترکہ امتحان 2022 کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس کے سلیکشن کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست کی بنیاد پر ہی سابق مرکزی وزیر ارون یادو نے ریاستی حکومت پر حملہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined