قومی خبریں

پھر ہوا ریل حادثہ، واسکو ڈی گاما ہوڑہ امراوتی ایکسپریس پٹری سے اتری

کولکاتا کے بعد ایک بار پھر بڑا ریل حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا، منگل کے روز واسکوڈی گاما ہوڑہ امراوتی ایکسپریس کے پہیے پٹری سے اتر گئے۔

ریل حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ریل حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

ابھی کولکاتا میں بڑا ریل حادثہ ہوئے کچھ ہی دن گزرے ہیں کہ ایک بار پھر ریل حادثہ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ حادثہ خطرناک ثابت نہیں ہوا۔ واقعہ منگل کی صبح تقریباً 9 بجے کا ہے جب واسکوڈی گاما ہوڑہ امراوتی ایکسپریس کے پہیے پٹری سے اتر گئے۔ حادثہ دودھ ساگر اور کارنجول (گوا میں) کے درمیان پیش آیا۔ ٹرین کے چیف لوکو کے اگلے پہیے پٹری سے اتر گئے تھے۔ حالانکہ ٹرین میں سوار سبھی مسافر اور ملازمین محفوظ ہیں۔ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

ریلوے کے افسران نے بتایا کہ ٹرین کے پٹری سے اترنے کے سبب فی الحال پورے ٹریک کو بند کر دیا گیا ہے۔ ایک اے آر ٹی ٹرین (ایکسیڈنٹ ریلیف ٹرین) کو دودھ ساگر کی طرف بھیجا گیا ہے۔ محکمہ کے سینئر افسر حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع میں 13 جنوری کو پٹنہ سے گواہاٹی جا رہی بیکانیر ایکسپریس کی 12 بوگیوں کے دوموہانی کے نزدیک پٹری سے اترنے سے بڑا ریل حادثہ ہو گیا تھا۔ اس میں 9 لوگوں کی موت اور تقریباً 45 لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد وزیر ریل اشونی ویشنو نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جائزہ لیا اور ہندوستانی ریلوے نے مہلوکین کے ورثا کو پانچ لاکھ روپے، شدید طور پر زخمی ہونے والوں کو 1 لاکھ روپے، اور معمولی طور پر زخمی ہونے والوں کو 25 ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

اس حادثے کے بعد شمال مشرقی سرحدی ریلوے سی پی آر او کے مطابق جلپائی گوڑی ضلع میں ہوئے حادثہ کے بعد اس ریل لائن پر ٹرینوں کی آمد و رفت کو کئی دنوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ راحتی مہم مکمل ہونے کے تین دن بعد بحالی کا کام شروع کر دیا گیا جس کی وجہ سے کئی ٹرینوں کا راستہ بدلا گیا، کئی ٹرینیں منزل تک تاخیر سے پہنچیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined