قومی خبریں

اڈیشہ میں ایک اور ٹرین حادثہ! بارگڑھ میں پٹری سے اتری مال گاڑی کی 5 بوگیاں، 3 دن پہلے بالاسور میں 3 ٹرینیں آپس میں تھیں ٹکرائیں

اڈیشہ میں ایک اور ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ بارگڑھ ضلع میں میندھا پلی کے قریب مال ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

<div class="paragraphs"><p>مال گاڑی، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مال گاڑی، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

اڈیشہ میں ایک اور ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ بارگڑھ ضلع کے میندھا پلی کے قریب مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ایسٹ کوسٹ ریلوے نے کہا کہ ایک پرائیویٹ سیمنٹ فیکٹری کے ذریعے چلائی جانے والی مال ٹرین کی کچھ بوگیاں بارگڑھ ضلع میں میندھا پلی کے قریب فیکٹری کے احاطے کے اندر پٹری سے اتر گئیں۔ اس معاملے میں ریلوے کا کوئی کردار نہیں ہے۔

Published: undefined

یہ ایک نجی سیمنٹ کمپنی کی مکمل طور پر نیرو گیج سائڈنگ ہے۔ تمام بنیادی ڈھانچے بشمول رولنگ اسٹاک، انجن، ویگن، ٹرین ٹریک (نیرو گیج) کا کمپنی کی طرف سے دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس سے قبل ہاوڑہ جانے والی 12864 بنگلورو-ہاوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس کے کئی ڈبے پہلے پٹری سے اترے اور جمعہ کی شام تقریباً 7.30 بجے اڈیشہ کے بالاسور کے قریب ملحقہ ٹریک پر گر گئے۔

Published: undefined

دوسری طرف سے شالیمار سے چنئی جانے والی رومنڈل ایکسپریس تیز رفتاری سے آرہی تھی۔ ہاوڑہ اور کورومنڈل ایکسپریس کے درمیان ٹکر اتنی شدید تھی کہ کورومنڈل ایکسپریس کی بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں اور دوسرے ٹریک پر آنے والی مال ٹرین سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں 275 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 900 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined