پنجاب حکومت نے مسافروں کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دے دیا ہے۔ اب یہاں بس کا سفر کرنے کے لیے لوگوں کو اپنی جیبیں مزید ڈھیلی کرنی پڑیں گی۔ پنجاب میں بسوں کے کرایہ میں 23 پیسے سے 46 پیسے فی کیلومیٹر تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے دو دن پہلے ہی پنجاب حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، جس سے عوام ابھی سنبھلے بھی نہیں تھے کہ ان پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا گیا۔
Published: undefined
نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق بسوں کے کرایہ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 46 پیسے فی کیلومیٹر کا ہے جس کے تحت اگر مسافر 100 کیلومیٹر کا سفر طے کرتے ہیں تو ان کو پہلے کے مقابلے 46 روپے مزید ادا کرنے ہوں گے۔ کرایہ میں اضافہ اتوار سے نافذ ہو جائے گا۔ عام بس کا کرایہ اب 145 پیسے فی کیلومیٹر ہوگا۔ پہلے یہ 122 پیسے فی کیلومیٹر تھا۔ حکم کے مطابق ریاستی حکومت کی طرف سے جنرل اے سی بس کے کرایہ میں 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس حساب سے اب جنرل اے سی بس کا کرایہ 174 پیسے فی کیلومیٹر ہوگا جو پہلے 146 پیسے فی کیلومیٹر تھا۔
Published: undefined
انٹیگرل کوچ کے کرایہ کی بات کی جائے تو اس میں 42 پیسے فی کیلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اب اس پر سفر کے لیے 261 پیسے فی کیلومیٹر زیادہ لیے جائیں گے جبکہ پہلے 219 پیسے فی کیلومیٹر لگتے تھے۔ اس کے علاوہ سپر انٹیگرل کوچ کے کرایہ میں 46 پیسے فی کیلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اب 290 پیسے فی کیلومیٹرلگیں گے جو پہلے 244 پیسے فی کیلومیٹر لیا جاتا تھا۔ بسوں کے کرایہ میں اضافہ پر پنجاب محکمہ ٹرانسپورٹ نے صفائی دی ہے کہ محصولات بڑھانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔ محکمہ نے اندازہ لگایا ہے کہ کرایہ میں اضافہ سے ریاست کو 150 کروڑ روپے کا اضافی محصول حاصل ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز