قومی خبریں

اڈیشہ میں پھر ریل حادثہ، مال بردار ٹرین کی بوگی میں لگی آگ

بالاسور ضلع کے روپسا ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کے ایک ڈبے میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ غنیمت ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت آگ پر قابو پا لیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

بھونیشور: اوڈیشہ کے بالاسور میں ایک بار پھر ٹرین حادثے کی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق بالاسور ضلع کے روپسا ریلوے اسٹیشن پر مال بردار ٹرین کے ایک ڈبے میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ غنیمت ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت آگ پر قابو پا لیا۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ کوئلے سے لدی مال بردار ٹرین روپسا ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھی۔ ریلوے ملازمین نے ہفتہ کی صبح بوگی سے دھواں نکلتے دیکھا۔ جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر بالیشور فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔ اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ بھونیشور برہم پور میمو ٹرین نمبر 08441 اس وقت پلیٹ فارم نمبر ایک سے گزر رہی تھی جب مال بردار گاڑی کے ایک ڈبے میں آگ لگی۔

Published: undefined

تاہم، ٹرین ڈرائیور نے کوئلہ سے لدی ٹرین کے ویگن نمبر 14 سے دھواں نکلتا ہوا دیکھا اور فوری طور پر بالوگاؤں اسٹیشن ماسٹر اور آر پی ایف حکام کو اطلاع دی۔ ریلوے نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ خیال رہے کہ بالاسور کے بہانگا اسٹیشن پر ہونے والے خوفناک ٹرین حادثے میں 275 سے زیادہ لوگوں کی جانیں چلی گئی تھیں۔ اس ٹرین حادثے میں 900 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے، کئی متاثرین اب بھی اپنی زندگی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined