دہلی-بھونیشور راجدھانی ایکسپریس مغربی بنگال کے پرولیا ضلع میں سنتال ڈیھ اسٹیشن کے قریب حادثے سے بال-بال بچ گئی۔ ٹرین ایک ریلوے کراسنگ پر پٹریوں پر پھنسے ڈیزل سے بھرے ٹریکٹر کو چھوتے ہوئے نکل گئی۔ واقعہ منگل کی شام کا ہے۔ راجدھانی ایکسپریس کے ڈرائیور نے دور سے ٹریکٹر کو دیکھا اور فوری طور پر ٹرین کی رفتار کم کر دی۔ حالانکہ انجن کے پیچھے دو ڈبے ٹریکٹر کو چھوتے ہوئے نکل گئے۔ ٹرین بال بال بچ گئی۔
Published: undefined
اس کے بعد ٹرین وہاں سے تقریباً 45 منٹ کی تاخیر سے چلی، ڈویژنل ریلوے منیجر (ادرا ڈویژن) منیش کمار نے میڈیا والوں کو بتایا کہ کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم ریلوے ذرائع نے بتایا کہ پھاٹک پر نظر رکھنے والے کو معطل کر دیا گیا ہے اور اس معاملے کی محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
ٹرین نئی دہلی سے بھونیشور جا رہی تھی۔ چونکہ سنتال ڈیھ اسٹیشن پر کوئی طے شدہ اسٹاپ نہیں تھا، اس لیے ٹرین کی رفتار تیز تھی۔ لیکن ڈرائیور کی سوجھ بوجھ کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اگر اس نے دور سے ٹریکٹر نہ دیکھا ہوتا اور رفتار کم نہ کی ہوتی تو اڈیشہ کے بالاسور میں ٹرین سانحہ کے صرف چار دن بعد ایک اور بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined