مہاراشٹر کے پونے ناسک ہائی وے پر این سی پی اجیت پوار گروپ کے ایم ایل اے دلیپ موہتے پاٹل کے بھتیجے کی کار نے دو موٹر سائیکل سواروں کو زور دار ٹکّر مارد۔ اس ٹکّر کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت ہو گئی۔ اس کی شناخت اوم سنیل بھالےراؤ کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے جس کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پونے کی منچر پولیس نے کیس درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
مراٹھی نیوز پورٹل ’اے بی پی ماجھا‘ کی رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد این سی پی ایم ایل اے دلیپ موہتے پاٹل نے کہا ہے کہ ان کا بھتیجا میور موہتے حادثے کے بعد جائے حادثہ سے فرار نہیں ہوا۔ ایم ایل اے نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ حادثے کے وقت ان کے بھتیجے نے کسی قسم کی نشہ نہیں کیا تھا۔ جبکہ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ واقعہ کے وقت این سی پی ایم ایل اے کا بھتیجا نشے میں تھا۔ شراب کے نشے میں اس نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار ہے۔ اب سب کی نظریں میور موہتے پاٹل کی میڈیکل رپورٹ پر ہیں۔
Published: undefined
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد میور موہتے پاٹل کار میں بیٹھا رہا اور گاڑی سے باہر بھی نہیں نکلا۔ میور پاٹل پونے ناسک ہائی وے سے کار سے پونے کی طرف آ رہا تھا اور مخالف سمت میں گاڑی چلا رہے تھا۔ اس دوران اس کی کار نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار سے ٹکرانے کی وجہ سے موٹر سائیکل کئی فٹ دور جا گری اور نوجوان سڑک کنارے گر گیے اور 19 سالہ نوجوان اوم بھالے راؤ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
واضح رہے کہ پونے میں پورش کار حادثے کے بعد پونے میں یہ دوسرا حادثہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ میں پونے کے کھیڈ تعلقہ کے ایم ایل اے دلیپ موہتے پاٹل کے بھتیجے نے دو موٹر سائیکل سواروں کو اپنی کار سے ٹکر مار دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined