نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے کھنڈوا سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ نند کمار سنگھ چوہان کا منگل کی صبح گڑگاؤں میں واقع میدنتا اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ چوہان 68 سال کے تھے۔ وہ گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے اسپتال میں داخل تھے۔ 11 جنوری کو کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد بھوپال کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ صحت مزید بگڑنے کی وجہ سے انہیں گروگرام کے میدنتا اسپتال لایا گیا تھا۔
Published: undefined
چوہان کےخاندانی ذرائع نے بتایا کہ ان کے جسد خاکی کو دوپہر میں ان کے آبائی شہر کھنڈوا لے جایا جائے گا۔ چوہان کھڈوا سے لوک سبھا کے لئے چھٹی بار جیتے تھے۔ وہ 2014 میں مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر بنائے گئے تھے۔
Published: undefined
نند کمار سنگھ کھنڈوا کے برہان پور لوک سبھا حلقہ انتخاب سے نمائندگی کرتے تھے۔ وہ نیماڑ کے شاہ پور کے رہائشی تھے اور ان کی پیدائش 8 ستمبر 1952 کو ہوئی تھی۔ نند کمار سنگھ چوہان نے سیاسی سفر کا آغاز 1996 میں کرتے ہوئے شاہپور نگر پریشد کے صدر کے طور پر کیا تھا۔
Published: undefined
نند کمار کے انتقال کو مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ذاتی خسارہ قرار دیا ہے۔ شیوراج چوہان نے کہا، کہ ’’ہر دل عزیز لیڈر نندو بھیا ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ بی جے پی نے ایک مثالی کارکن اور پارٹی کے لیے وقف ایک لیڈر کو کھو دیا ہے۔ یہ میرے لیے ایک ذاتی خسارہ ہے۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل بھی کئی سیاستدان کورونا کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ ان میں ریلوے کے وزیر مملکت سریش انگڑی بھی شامل ہیں، جن کی کورونا کے سبب موت ہوئی تھی۔ کرناٹک کے بیلگام سے رکن پارلیمنٹ 65 سالہ انگڑی نے ایمس میں آخری سانس لی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز