نئی دہلی: ملک کو دہلا دینے والے نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل کے مقدمے کے قصوروار مکیش سنگھ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمعہ کو ایک نئی عرضی دائر کی گئی ہے۔ مکیش کی جانب سے وکیل ایم ایل شرما نے عرضی چاروں ملزمان کو 20 مارچ کو صبح 5.30 بجے پھانسی دئے جانے کے حوالہ سے جاری ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے بعد دائر کی گئی ہے۔
Published: undefined
عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس مقدمے میں مکیش کے لیے کورٹ کی طرف سے مقرر وکیل ورندا گروور نے اس پر دباؤ ڈال کر کیوریٹو عرضی داخل کروائی۔ واضح رہے کہ 4 مارچ کو صدر رام ناتھ کووند کی جانب سے پون گپتا کی رحم کی درخواست کو نامنظور کر دیا گیا تھا، جبکہ بقیہ تین مجرمان کی رحم کی درخواست صدر کے ہاں سے پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے۔
Published: undefined
ایم ایل شرما کے مطابق کیوریٹو پٹیشن دائر کرنے کی ڈیڈ لائن تین سال تھی، جس کی اطلاع مکیش کو نہیں دی گئی لہذا مکیش کو نئے سرے سے کیوریٹودرخواست اور رحم کی درخواست دائر کرنے کا موقع دیا جائے۔ اس درخواست پر نو مارچ کو سماعت ہو سکتی ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے نربھیا کے گنہگاروں کے لیے 20 مارچ صبح 5.30 بجے پھانسی دینے کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری کیا ہے۔
مارچ کی پانچ تاریخ تک چاروں قصوروار اکشے ٹھاکر، ونے شرما، پون گپتا اور مکیش سنگھ اپنے تمام مواقع کا استعمال کر چکے ہیں، لہذا ٹرائل کورٹ نے ان کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کے لئے تاریخ مقرر کر دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز