جج بی ایچ لویا کیس سے جڑے ایک جانچ افسر کی موت کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ڈپٹی ایس پی رویندر بھارت تھوراٹ کی موت گزشتہ منگل کو دل کا دورہ پڑنے سے ہو گئی جس کی خبر اب پھیلی ہے۔ رویندر بھارت تھوراٹ مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں عثمان آباد کے انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) میں تعینات تھے۔ ’ٹائمز آف انڈیا‘ میں شائع خبر کے مطابق اورنگ آباد ضلع کے عثمان آباد انسداد بدعنوانی بیورو کے ایس پی اروند چاؤڑیا کا کہنا ہے کہ پیر کو ہی دفتر میں ڈیوٹی کے دوران تھوراٹ تھوڑی بے چینی محسوس کر رہے تھے۔ اس کے بعد انھیں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی ابتدائی جانچ ہوئی اور اس کے بعد انھیں شولا پور واقع ایک سپر اسپیشلٹی اسپتال میں ریفر کر دیا گیا۔
Published: undefined
ایس پی اروند چاؤڑیا کے بیان کے مطابق دورہ پڑنے کے بعد ان کا بلڈ پریشر لگاتار بڑھتا ہی جا رہا تھا۔ ڈاکٹر بھی ان کے بڑھتے بلڈ پریشر کو روکنے میں ناکام رہے۔ اسی دوران انھیں بڑا ہارٹ اٹیک آیا اور ان کی موت ہو گئی۔ اروند چاؤڑیا کے مطابق تھوراٹ کے انتقال کے وقت ان کی فیملی کے رکن اور وہ خود بھی اسپتال میں موجود تھے۔ تھوراٹ کا گھر بھی عثمان آباد میں ہی ہے۔ تھوراٹ جج لویا کیس کی جانچ میں دو بار شامل رہے۔ پہلی بار تب جب لویا کی موت کے فوراً بعد ناگپور پولس نے تفتیش کے تحت معاملے کی جانچ کی تھی۔ واقعہ کے بعد جج لویا کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی ذمہ داری بھی انھیں ہی سونپی گئی تھی۔
Published: undefined
اپنی تفتیش کے دوران تھوراٹ نے کہا تھا کہ انھوں نے جج لویا کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی پوری کوشش کی لیکن ان کا کوئی پتہ نہیں چل پایا۔ اسی طرح سے دوسری بار اس کیس میں وہ تب پڑے جب مہاراشٹر کی فڑنویس حکومت نے پولس کمشنر سنجے وَروے کی قیادت میں اس کی جانچ بٹھائی۔ تھوراٹ وَروے کی ٹیم کے سب سے اہم رکن کے طور پر جانے جاتے تھے۔ کیس سے جڑے لوگوں سے پوچھ تاچھ وہی کر رہے تھے۔ ساتھ ہی لویا معاملے سے جڑی فائلوں کو سپریم کورٹ پہنچانا اور وہاں سے لے آنے کی ذمہ داری بھی انہی کو ملی تھی۔ ’جن چوک‘ ویب سائٹ پر شائع خبر کے مطابق لویا معاملے کی بہت ساری اندرونی سچائیوں کو وہ جانتے تھے۔
Published: undefined
حال ہی میں مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے جج لویا کیس کو پھر سے کھولنے کی بات کہی تھی۔ اس کے بعد سے ہی یہ معاملہ پھر سے بحث کا موضوع بن گیا تھا۔ ایسے ماحول میں ڈپٹی ایس پی رویندر بھارت تھوراٹ کی موت سے کئی سوال اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ جج لویا کی موت اس دوران ہو گئی تھی جب وہ سہراب الدین انکاؤنٹر کیس کی سماعت بطور سی بی آئی جج کر رہے تھے۔ اس معاملے میں موجودہ وزیر داخلہ امت شاہ کو بھی ملزم بنایا گیا تھا، جس کے لیے انھیں کئی بار عدالت میں پیش ہونے کو کہا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined