بھونیشور: اڈیشہ ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 290 ہو گئی ہے۔ حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ حکام نے بتایا کہ بہار کا رہنے والا پرکاش رام کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال کے سرجری وارڈ میں زیر علاج تھا اور جمعہ کی صبح اس کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
اسپتال انتظامیہ نے مقامی پولیس کو موت کی اطلاع دی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو پرکاش کے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔ لگ بھگ 200 شدید زخمی متاثرین کو کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا، جن میں سے کئی کو فارغ کر دیا گیا ہے، جب کہ دو یا تین کی حالت نازک ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، ایمس بھونیشور میں محفوظ 81 لاشوں کی شناخت ہونا باقی ہے۔ دعویدار ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 78 خاندانوں نے ڈی این اے کے نمونے دیئے ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ 2 جون کی شام کو اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں چنئی جانے والی کورومنڈل ایکسپریس، ہاوڑہ جانے والی ایس ایم وی پی-ہاؤڑا سپر فاسٹ ایکسپریس اور مال بردار ٹرین آپس میں ٹکرا گئی تھیں۔ اس حادثے میں 290 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined