دہلی میں پیر کوا یک اور گینگ وار کے واقعہ میں ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ چار دنوں میں گینگ وار کا یہ دوسرا واقعہ ہے ، جس میں ایک کار میں سوار نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دوارکا ضلع کے نجف گڑھ میں دیر شام پیش آنے والے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت شیوانگ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ منڈیرہ خورد کا رہائشی تھا اور گاڑی میں کہیں جا رہا تھا ، تب ہی کھیرا روڈ پر ایک دوسری کار میں سوار بدمعاشوں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ کئی گولیاں لگنے کے بعد شیوانگ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
Published: undefined
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔
Published: undefined
مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ پہلی نظر میں اس واقعہ کا تعلق جمعہ کو دارالحکومت میں روہنی عدالت کی گینگ وار سے جوڑ کر دیکھا جارہاہے ۔ مقامی پولیس کے علاوہ اسپیشل سیل نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
Published: undefined
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ دنوں روہنی عدالت میں گینگ وار میں تین جرائم پیشہ افراد کے قتل سے متعلق ہو سکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مرنے والا نوجوان شیوانگ کا منجیت محل نامی گروہ سے تعلق ہوسکتا ہے جبکہ نندو گینگ کے کارندوں پر اس حملہ کا شبہ ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جتیندر مان عرف گوگی کو جمعہ کے روز روہنی عدالت میں پیشی کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ قتل کا الزام اس کے حریف گینگ ٹلو تاجپوریا کے دو کارکنوں پر لگایا گیا ، جو پولیس کی جوابی کارروائی میں موقع پر ہی مارے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined