سری نگر: وادی کشمیر میں جمعرات کے روز کورونا وائرس سے متاثرہ ایک عمر رسیدہ خاتون کی موت واقع ہونے سے جموں و کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وسطی ضلع بڈگام کے پارس آباد سے تعلق رکھنے والی کورونا وائرس میں مبتلا 70 سالہ خاتون کی جمعرات کو اسپتال برائے امراض سینہ واقع درگجن سری نگر میں موت واقع ہوئی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ متوفی خاتون شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال سری نگر میں زیر علاج تھی جہاں 18 مئی کو وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس کو سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ متوفی خاتون کی جمعرات کی دوپہر کو آئی سی یو میں حرکت قلب اچانک بند ہو جانے سے موت واقع ہوگئی۔ متوفی خاتون گردوں کے مرض میں بھی مبتلا تھی۔
Published: undefined
متوفی خاتون کی تدفین اپنے آبائی علاقہ پارس آباد میں انجام دی گئی۔ نماز جنازہ میں کچھ قریبی رشتہ داروں نے ہی شرکت کی۔ ادھر بڈگام سے تعلق رکھنے والی اس عمر رسیدہ خاتون کی موت کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہوگئی ہے جن میں سے 17 کا تعلق کشمیر سے جبکہ 2 جموں کے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ چھ دنوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 8 مریض موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined