نئی دہلی: ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طوفان تاؤتے کے بعد ایک اور گردابی طوفان مغربی بنگال اور اوڈیشہ کے ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 22 مئی کے قریب شمالی بحیرہ انڈمان اور اس سے ملحقہ خلیج شمال وسطی بنگال کے اوپر ایک کم دباؤ کا علاقہ پیدا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران رفتہ رفتہ تیز ہو کر اس کے گردابی طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ یہ گردابی طوفان شمال مغرب کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے 26 مئی کی شام کے قریب مغربی بنگال اور اوڈیشہ کے ساحلوں تک پہنچ سکتا ہے۔ جنوب مغربی مانسون کے 21 مئی کے قریب بحیرہ انڈمان اور جنوب مغربی بنگال کی خلیج تک بر وقت پہنچنے کی توقع ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ گردابی طوفان تاؤتے نے ہندوستان میں کافی تباہی مچائی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سے ہونے والے نقسان کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کے روز گجرات اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ دیو میں متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے ٹوئٹ کیا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی بھاونگر پہنچ گئے ہیں۔ وہ گردابی طوفان سے متاثرہ امریلی، گیر، سومناتھ اور بھاونگر اضلاع کا فضائی معائنہ کریں گے۔‘‘
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس مرتبہ مانسون قبل از وقت آ سکتا ہے۔ جمعہ کے روز محکمہ موسمیات نے کہا کہ کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون قبل از وقت 31 مئی کو پہنچ سکتا ہے۔ عموماً ریاست میں مانسون یکم جون کو آتا ہے۔ اس مرتبہ مانسون کے حسب معمول رہنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined