قومی خبریں

مودی حکومت کی وزارتی کونسل میں ایک اور پھیر بدل، ایس پی سنگھ بگھیل کا قلمدان تبدیل

راشٹرپتی بھون کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سفارش پر صدر دروپدی مرمو نے ایس پی سنگھ بگھیل کو وزارت قانون و انصاف کی جگہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں وزیر مملکت مقرر کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: مودی حکومت نے جمعرات (18مئی) کو وزارتی کونسل میں اچانک ردوبدل کیا ہے۔ پہلے کرن رجیجو اور اب ریاستی وزیر قانون ایس پی سنگھ بگھیل کے قلمدان کو تبدیل کیا گیا ہے۔ ارجن رام میگھوال کو وزارت قانون میں آزادانہ چارج کے ساتھ وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے، اس لیے اب دوسرے وزیر مملکت کا وہاں سے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اب ایس پی سنگھ بگھیل کو وزارت صحت میں وزیر مملکت بنا دیا گیا ہے۔

راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سفارش پر صدر دروپدی مرمو نے ایس پی سنگھ بگھیل کو وزارت قانون و انصاف کی جگہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں وزیر مملکت مقرر کیا ہے۔

اس سے قبل پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال کو کرن رجیجو کی جگہ وزیر قانون (آزادانہ چارج) بنایا گیا تھا۔ رجیجو اب ارتھ سائنسز کی وزارت کا چارج سنبھالیں گے۔ خیال رہے کہ عدالتی تقرریوں کے حوالہ سے رجیجو اور سپریم کورٹ میں لگاتار اختلافات چل رہے تھے اور وہ 7 جولائی 2021 کو وزیر قانون بنے تھے۔ اس وقت وزیر کھیل اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت رجیجو کو بی جے پی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد کے استعفیٰ کے بعد یہ ذمہ داری ملی تھی۔

وزیر قانون کی حیثیت سے، رجیجو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے کالجیم نظام پر تنقید کرنے میں حکومت میں سب سے زیادہ آواز اٹھا رہے تھے۔ انہوں نے اس نظام کو ہندوستان کے آئین سے مختلف قرار دیا اور کہا کہ اسے ملک کے عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے۔ کچھ ریٹائرڈ ججوں کے ہندوستان مخالف گروہ کا حصہ ہونے کے بارے میں ان کے حالیہ ریمارکس پر بھی شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ ریٹائرڈ جج اور کچھ کارکن جو ہندوستان مخالف گینگ کا حصہ ہیں، ہندوستانی عدلیہ کو اپوزیشن پارٹی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سفارش پر صدر دروپدی مرمو نے وزارتی کونسل کے وزراء کے درمیان قلمدان تقسیم کیے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ارتھ سائنسز کی وزارت کا چارج کرن رجیجو کو دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined