قومی خبریں

دہرادون اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر بی جے پی کے ایک اور رکن اسمبلی نے اٹھائے سوال

بی جے پی کے رکن اسمبلی ونود چمولی نے کہا کہ جس طرح سے کام ہونا چاہئے تھا، ویسا کام نہیں ہو پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کام کو صحیح طریقہ سے نہیں کیا جا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

دہرادون: ’دہرادون اسمارٹ سٹی‘ بی جے پی کے اپنے ہی ارکان اسمبلی کی تنقید کی زد میں ہے۔ حال ہی میں بی جے پی کے رکن اسمبلی خزان داس نے سوال اٹھاتے ہوئے اس معاملہ پر ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو خط لکھا تھا، اب ایک اور رکن اسمبلی نے سوال کھڑے کر دئے ہیں۔

Published: undefined

بی جے پی کے رکن اسمبلی ونود چمولی نے کہا کہ اسمارٹ سٹی کے کام پر پہلے سے ہی سوال اٹھ رہے ہیں۔ جس طرح سے کام ہونا چاہئے تھا، ویسا کام نہیں ہو پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کام کو صحیح طریقہ سے نہیں کیا جا رہا ہے۔

دراصل، دہرادون اسمارٹ سٹی کا کام جون 2024 تک پورا ہونا ہے، ایسے میں سوال ہے کہ کیا اسمارٹ سٹی کے حوالہ سے حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا جائے گا۔ سوال یہ بھی ہے کہ کیا لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف حکومت کوئی کارروائی کرے گی؟

Published: undefined

اس سے پہلے بی جے پی کے رکن اسمبلی خزان داس نے اسمارٹ سٹی میں ہو رہے کام کو لے کر شکایت کی تھی۔ ان کی شکایت کے بعد دوسری کمپنی کو ٹینڈر دیا گیا تھا لیکن شکایت کی جانچ نہیں کرائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس کمپنی کو بعد میں ٹینڈر دیا گیا، وہ بھی کام کو سرعت دینے میں ناکام رہی ہے۔ اس معاملہ کی جانکاری انہوں نے حکام کو بھی دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined