لکھنؤ: یوپی اسمبلی انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کو لگاتار جھٹکے لگ رہے ہیں۔ وزیر محنت سوامی پرساد موریہ کے بعد وزیر جنگلات دارا سنگھ چوہان نے بھی عہدہ وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دارا سنگھ مئو ضلع کی مدھوبن اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ انہوں نے گورنر کو بھیجے اپنے مکتوب میں یوگی حکومت پر دلتون، پسماندہ اور نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
Published: undefined
قبل ازیں، سوامی پرساد موریہ کے علاوہ بی جے پی کے 5 ارکان اسمبلی نے بھی استعفی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ سوامی پرساد موریہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 14 جنوری کو سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔
Published: undefined
آج اپنا استعفی گونر کے نام ارسال کرتے ہوئے دارا سنگھ چوہان نے کہا، ’’وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی وزارتی کونسل میں جنگلات، ماحولیات اور حیوانیات کے وزیر کے طور پر میں نے پوری شدت سے اپنے محکمہ کی بہتری کے لئے کام کیا، لیکن حکومت کی پسماندہ، محروموں، دلتوں، کسانوں اور بیروزگار نوجوانوں کو نظر انداز کرنے اور دلتوں اور پسماندہ افراد کے ریزرویشن کے ساتھ جو کھلواڑ ہو رہا ہے، اس سے پریشان ہو کر میں یوپی وزارتی کونسل سے استعفی پیش کر رہا ہوں۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ یوپی اسمبلی انتخابات سے قبل لیڈران لگاتار پارٹیاں تبدیل کر رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے بی جے پی کے لئے بہت مشکل ثابت ہوئے ہیں۔ سوامی پرساد موریہ کے مستعفی ہونے کے بعد کئی ارکان اسمبلی اور وزرا کے استعفی کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھین اور یہ بات سچ بھی ثابت ہوئی۔
Published: undefined
دریں اثنا آج ہی مظفرنگر کی میرانپور سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اوتار سنگھ بھڑانا پارٹی چھوڑ کر آر ایل ڈی میں شامل ہو گئے ہیں۔ اوتار سنگھ چار مرتبہ کے رکن اسملی ہیں۔ بدھ کی صبح انہوں نے آر ایل ڈی کے سربراہ جینت چودھری سے ملاقات کی۔ اس کی تصویر جینت چودھری نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز