نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں دو دن کے دوران اضافے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے اور 93337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اسی عرصہ میں ریکارڈ 95880 افراد شفایابی کے ساتھ ہی جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 42 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔
Published: undefined
جان لیوا وبا سے صحت مند افراد کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا کے سبھی ممالک کے مقابلہ میں ہندوستان میں کورونا کے شفایاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ہفتہ کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 93337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5308014 ہوگئی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز 96424 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ جمعرات کے روز 97894 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔
Published: undefined
اسی عرصہ کے دوران 95 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 4208431 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 1247 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 85619 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 3790 سے گھٹ کر 1013964 رہ گئے ہیں۔ کیونکہ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ ہیں۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 19.10 فیصد، شفایابی کی شرح 79.28 فیصد، جبکہ اموات کی شرح 1.61 فیصد ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز