قومی خبریں

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے مزید 6179 نئے کیسز اور 91 ہلاکتیں

اعداد و شمار کے مطابق خطہ کے 8 اضلاع میں سے اورنگ آباد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں وائرس کے 1407 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 31 مریضوں کی موت ہوگئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کی وبا سنگین شکل اختیار کرتی جا رہی ہے اور اس خطہ میں یومیہ کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران علاقہ میں کورونا کے 6179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 91 مریضوں کی جانیں گئی ہیں۔ یہ اطلاع علاقہ کے ہیلتھ افسران نے آج یہاں دی۔

Published: undefined

علاقہ کے تمام ضلع صدر دفاتر سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق خطہ کے 8 اضلاع میں سے اورنگ آباد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں وائرس کے 1407 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 31 مریضوں کی موت ہوگئی۔

Published: undefined

اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 1255 نئے کیسز اور 26 افراد کی موت ، ضلع پربھنی میں 684 کیسز اور 12 ہلاکتیں، ضلع بیڈ میں 587 نئے کیسز اور 10 اموات، ضلع جالنا میں 614 نئے کیسز اور 6 اموات، ضلع عثمان آباد میں 468 نئے کیسزاور پانچ اموات، ضلع ہنگولی میں 195 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت اور ضلع لاتور میں 969 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined