قومی خبریں

لارینس بشنوئی پر سوال سے خفا ہوئے پپو یادو، سوشل میڈیا پر کہا '' آ رہا ہوں ممبئی، سب کو اوقات بتائیں گے"

پپو یادو نے پوچھا ''بہار میں 100 لوگ زہریلی شراب سے مارے گئے، 50 لاکھ متاثر ہیں، میڈیا خاموش ہے تو میں بھی ان پر بات نہ کرکے جرائم پیشہ عناصر پر بات کرتا؟

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

 ممبئی میں این سی پی رہنما اور سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کے بعد بہار کے آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو مبینہ گینگسٹر لارینس بشنوئی کو کھلا چیلنج پیش کر چکے ہیں۔ اسی سلسلے میں جب حال میں ان سے ایک پریس کانفرنس میں سوال پوچھا گیا تو پپو یادو خفا ہو گئے۔ اب اس پر صفائی دیتے ہوئے پپو یادو نے ایک بار پھر کہا کہ ممبئی آ رہا ہوں، سب کو اوقات بتائیں گے۔

Published: undefined

دراصل جب پپو یادو سے لارینس بشنوئی کو لے کر دیے گئے بیان پر سوال پوچھا گیا تو وہ ناراض ہو گئے اور صحافیوں سے کہا کہ میں نے آپ کو پہلے ہی کہا تھا نہ کہ آپ یہ سب فالتو سوال یہاں مت کیجیئے گا۔ ہم کو جو بولنا تھا ہم ٹوئٹ سے بول دیے ہیں، اب جو بولنا ہوگا، ممبئی میں بولیں گے۔ جا رہے ہیں 24 تاریخ کو بولیں گے۔ آپ پپو یادو کو مت سکھایئے۔ پریس کانفرنس میں پپو یادو کے ناراض ہونے کا ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے جو کافی دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

پپو یادو نے سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ"دیکھئے میں کسی ٹرالر کو جواب نہیں دیتا ہوں، ہاں انہیں بے نقاب ضرور کرتا ہوں۔ بہار میں 100 لوگ زہریلی شراب سے مارے گئے، 50 لاکھ سے زیادہ لوگ سیلاب سے متاثر ہیں، میڈیا خاموش ہے تو میں بھی ان پر بات نہ کرکے جرائم پیشہ عناصر پر بات کرتا؟ آ رہا ہوں ممبئی، سب کو اوقات بتائیں گے۔"

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آزاد ایم پی پپو یادو نے گزشتہ دنوں مبینہ گینگسٹر لارینس بشنوئی کو کھلا چیلنج پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر قانون اجازت دے تو 24 گھنٹے میں لارینس بشنوئی جیسے دو کوڑی کے جرائم پیشہ کے پورے نٹ ورک کو ختم کر دوں گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined