مرکزی حکومت نے جمعرات کو ’اُجولا یوجنا‘ سے استفادہ کرنے والے طبقہ کو لے کر ایک بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ یکم اپریل سے شروع ہونے والے اگلے مالی سال کے لیے اُجولا یوجنا کے تحت غریب خاندان کو ایل پی جی سلنڈر پر ملنے والی 300 روپے کی سبسڈی کو کابینہ کی طرف سے جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ سال اکتوبر میں ہر سال 12 ریفل تک 14.2 کلوگرام کے سلنڈر پر سبسڈی 200 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی سلنڈر کر دیا تھا۔ 300 روپے فی سلنڈر سبسڈی رواں مالی سال کے لیے تھی جو 31 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے یہ سہولت آئندہ مالی سال میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے مین مرکزی وزیر پیوش گویل نے جانکاری دی اور کہا کہ معاشی معاملوں کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے اب اس سبسڈی کو 25-2024 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مرکزی کابینہ کے ذریعہ ’اُجولا یوجنا‘ کے استفادہ کنندگان کے لیے آئندہ مالی سال میں بھی 300 روپے سبسڈی کی سہولت جاری رکھنے پر مہر لگانے سے تقریباً دس کروڑ کنبوں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ اس قدم سے 12000 کروڑ روپے کا بوجھ بھی حکومت پر بڑھے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز