نئی دہلی۔ سماجی کارکن انا ہزارے گاندھی جینی کے موقع پر راجھ گھاٹ پر دھرنے پر بیٹھے ۔ حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا مودی حکومت بد عنوانی کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 6 سال گزر جانے کے بعد بھی ’جن لوک پال ‘ نہیں آ سکا ہےاور ’لوکایوکت‘ کی تقرری کے تعلق سے حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ انا ہزارے نے کہا کہ عام لوگوں کی بد حالی کی صرف بد عنوانی ہے اور اگر حکومت اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھاتی تو دسمبر یا اگلے سال جنوری سے پھر سے جد و جہد کے لئے میدان میں اتریں گے۔
Published: 02 Oct 2017, 5:55 PM IST
انا ہزارے نے کہا کہ بد عنوانی کی وجہ سے غریب اور امیر کے فرق میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں 35 سال سے تحریک چلا رہا ہوں، ایک بھی پارٹی ایسی نہیں جس کے خلاف میں نے تحریک نہ چلائی ہو۔‘‘ انا ہزارے نے کہا کہ آر ٹی آئی کا قانون انہوں نے بنوایا جس کے بعد کافی تبدیلی آئی ہے۔ انا ہزارے نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ 6 سالوں سے لوک پال کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور اس وقت کی حکومت نے انہیں یقین دہانی بھی کرائی تھی۔
Published: 02 Oct 2017, 5:55 PM IST
انا ہزارے نے کہا کہ حزب اختلاف میں رہتے ہوئے بی جے پی نے لوک پاک کی تحریک کو حمایت دی تھی لیکن تین سال اقتدار میں رہنے کے باوجود آج تک کچھ نہیں کیا۔
انا ہزارے نے کہا کہ ہندوستان کو آزادہوئے 70 سال گزر چکے ہیں لیکن ہمارے مجاہدین آزادی کے خواب ابھی تک پورے نہیں ہو سکے ہیں۔ انہوں نے کہا ،’’میں راج گھاٹ پر گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرنے آیا ہوں۔ گاندھی جی کا جو خواب تھا وہ پورا نہیں ہوا۔ ‘‘
Published: 02 Oct 2017, 5:55 PM IST
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ افسردہ ہیں انا ہزارے نے کہا ، ’’میں افسردہ نہیں ہوں کیوں کہ افردہ تو خود گرض لوگ ہوتے ہیں ہا ں مگر میں پریشان ضرور ہوں اور اس کی ایک وجہ ہے۔‘‘
قبل ازیں انا ہزارے پیر کی صبح ہی پونے سے دہلی آئے اور سیدھے راج گھاٹ گاندھی کی سمادھی پر پہنچے جہاں انہوں نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Published: 02 Oct 2017, 5:55 PM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Oct 2017, 5:55 PM IST