قومی خبریں

انکت سکسینہ قتل معاملہ: عدالت نے تین ملزمین کو سنائی عمر قید کی سزا، 50-50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد

تیس ہزاری کورٹ نے 2018 میں پیش آئے انکت سکسینہ قتل واقعہ میں 23 دسمبر 2023 کو انکت کی گرل فرینڈ کے والدین اور ماما کو تعزیرات ہند کی دفعات 302 و 34 کے تحت قصوروار ٹھہرایا تھا اور آج سزا سنائی گئی ہے

عدالت، تصویر آئی اے این ایس
عدالت، تصویر آئی اے این ایس 

دہلی کے خیالہ علاقہ میں تقریباً چھ سال قبل پیش آئے انکت سکسینہ قتل معاملے میں قصورواروں کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ دہلی کی تیس ہزاری کورٹ نے انکت سکسینہ کی گرل فرینڈ کے والدین اور ماما کو قتل معاملہ میں عمر قید کے ساتھ ساتھ 50-50 ہزرا روپے جرمانہ کی بھی سزا دی ہے۔ جرمانہ کی یہ رقم انکت سکسینہ کے کنبہ کو دی جائے گی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق انکت سکسینہ کی محبوبہ کے والدین اکبر علی اور شہناز بیگم کے ساتھ ساتھ ماما محمد سلیم کو تعزیرات ہند کی دفعات 302 اور 34 کے تحت گزشتہ سال 23 دسمبر 2023 کو قصوروار قرار دیا گیا تھا، اور آج ان تینوں کو اس معاملے میں سزا سنائی گئی ہے۔ یہ قتل واقعہ 2018 میں پیش آیا تھا اور عدالت نے انکت کی گرل فرینڈ کی والدہ شہناز بیگم کو قصداً چوٹ پہنچانے کا بھی قصوروار ٹھہرایا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ انکت سکسینہ ایک پروفیشنل فوٹوگرافر تھا جس کا قتل ایک خاص طبقہ کی لڑکی سے محبت کے سبب کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ سال دسمبر میں عدالت نے یہ اخذ کیا تھا کہ لڑکی کے کنبہ والے (اکبر علی، شہناز بیگم اور محمد سلیم) دونوں کے رشتوں کے خلاف تھے اور ان تینوں نے مل کر انکت کو موت کی نیند سلا دیا۔ دہلی کے خیالہ علاقہ میں مجموعی طور پر 23 مرتبہ انکت پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا جس سے اس کی جان چلی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined