ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے اتوار کے روز مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کے خصوصی پی ایم ایل اے عدالت کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پانچ دن کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست میں بھیج دیا۔
Published: undefined
تعطیلاتی بنچ کے جج جسٹس ایم جے جامدار نے اتوار کو ای ڈی کی طرف سے داخل کی گئی عرضی کے جواب میں ایک حکم جاری کیا، جس میں ہفتے کے روز خصوصی عدالت کے جج پی آر سیترے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے خصوصی عدالت کے سامنے دائرعرضی میں انیل دیشمکھ کی حراست میں مزید نو دن کی توسیع کی درخواست کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
Published: undefined
انیل دیشمکھ کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ وکرم چودھری اور انیکیت نکم نے عدالت کو بتایا کہ ای ڈی کی درخواست کی اہلیت اورصداقت جانے بغیر وہ اپنی مرضی سے تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے جانچ میں مدد کی ہے اور انہیں آگے کی ریمانڈ پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ای ڈی کے وکیل ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل انیل سنگھ اور ایڈوکیٹ شری رام شرسات نے بامبے ہائی کورٹ کو بتایا کہ انہیں خصوصی پی ایم ایل اے عدالت کی طرف سے حراست میں توسیع کی اجازت نہیں دی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز