قومی خبریں

مہاراشٹر میں پانچویں مرحلے میں 13 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ شروع

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار، فرحان اختر، اداکارہ زویا اختر ،ملک کے معروف صنعت کار انل امبانی ممبئی کے کچھ پہلے لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نےاپنے ووٹ دئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

 

مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے میں ممبئی، تھانے اور پالگھر سمیت 13 پارلیمانی سیٹوں کے لیے پیر کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرز قطاروں میں نظر آئے۔ان 13 سیٹوں میں سے چھ ممبئی اور ممبئی کے مضافاتی ضلع سے، چار تھانے اور پالگھر سے اور تین شمالی مہاراشٹر کے علاقے سے ہیں۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 264 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ ہو رہی ہے۔ پولنگ بوتھ کے باہر صبح سے ہی ووٹرز کی لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔

Published: undefined

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار، فرحان اختر، اداکارہ زویا اختر ،ملک کے معروف صنعت کار انل امبانی ممبئی کے کچھ پہلے لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے ووٹنگ شروع ہوتے ہی ووٹ ڈالے اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں گھروں سے باہر آئیں اور ووٹ ڈالیں۔

Published: undefined

اداکار اکشے کمار اپنا ووٹ ڈالنے ممبئی کے بوتھ پر پہنچ گئے۔ انہیں پچھلے سال ہی ہندوستانی شہریت ملی تھی۔ اس سے قبل ان کے پاس کناڈا کی شہریت تھی۔ اکشے نے ووٹ ڈالنے کے بعد کہا ’’میں چاہتا ہوں کہ میرا ہندوستان ترقی کرے اور مضبوط ہو۔ میں نے اسے ذہن میں رکھ کر ووٹ دیا۔ ووٹرز کو اس کے لئے ووٹ دینا چاہیے جو وہ صحیح سمجھتے ہیں… میرے خیال میں ووٹنگ کا فیصد اچھا رہے گا…‘‘
صنعتکار انل امبانی اپنا ووٹ ڈالنے ممبئی کے بوتھ پر پہنچے۔ وہ عام ووٹروں کے درمیان لائن میں کھڑے نظر آئے۔

Published: undefined

ممبئی ساؤتھ، ممبئی نارتھ، ممبئی نارتھ ویسٹ، ممبئی نارتھ ایسٹ، ممبئی نارتھ سینٹرل، ممبئی ساؤتھ سینٹرل، تھانے، بھیونڈی، کلیان، پالگھر، ناسک، ڈنڈوری (محفوظ) اور دھولے کے کل 2.46 کروڑ ووٹر آج ووٹ ڈالیں گے۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined