اس بار نتیش کمار تو وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں، لیکن بی جے پی کی طرف سے سشیل کمار مودی کی جگہ تارکشور پرساد اور رینو دیوی کو نائب وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بٹھا دیا گیا ہے۔ بی جے پی اعلیٰ قیادت کے اس فیصلے پر اب سشیل کمار مودی کی ناراضگی سامنے آنے لگی ہے۔ نتیش کی نئی کابینہ میں جگہ نہ ملنے سے سشیل مودی اتنے ناراض ہیں کہ جب حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈّا بی جے پی دفتر پہنچے تو وہ استقبال کے لیے وہاں موجود نہیں تھے۔
Published: 16 Nov 2020, 6:45 PM IST
بتایا جاتا ہے کہ جب امت شاہ ائیر پورٹ پر پہنچے تھے تو سشیل مودی وہاں موجود تھے، لیکن بی جے پی دفتر میں ان کی غیر موجودگی نے سیاسی حلقوں میں ان کی ناراضگی کی خبر پھیلا دی ہے۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ کی ناراضگی اس لیے بھی ظاہر ہو رہی ہے کیونکہ اتوار کو جب نئی حکومت کی تشکیل کا عمل چل رہا تھا تو وہ دکھائی نہیں دیے۔ حالانکہ پارٹی لیڈروں نے اس تعلق سے کہا تھا کہ سشیل مودی ناراض نہیں ہیں، بلکہ نئے لوگوں کو موقع دیے جانے سے وہ خوش ہیں۔ لیکن اب جب کہ امت شاہ اور نڈّا کا استقبال کرنے وہ بی جے پی دفتر نہیں پہنچے، تو لوگوں کا کہنا ہے کہ اس عمل کے ذریعہ انھوں نے مرکزی قیادت کو اپنی ناراضگی ظاہر کر دی ہے۔
Published: 16 Nov 2020, 6:45 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Nov 2020, 6:45 PM IST
تصویر: پریس ریلیز