کھیرالو میں بھرت سنگھ ڈابھی اورنکول کے جگدیش پنچال کو ٹکٹ دئے جانے سے ناراض کارکنان نے بی جے پی دفتر پر جم کر ہنگامہ کیا ۔ کارکنان نے پارٹی قیادت کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان امیدواروں کو تبدیل نہیں کیا گیا تو تمام مقامی کارکنان اجتماعی استعفے دے دیں گے۔
کھیرالو سیت کو لے کر یہ کہا جا رہا ہے کہ یہاں کنبہ پروی ہو رہی ہے پہلے یہاں ان کے والد اور اب انہیں گزشتہ تین بار سے ٹکٹ دیا جا رہا ہے۔ وہیں نکول سے ناراض کارکنان کا مطالبہ ہے کہ انہیں مقامی نمائدہ چاہئے کیوں کہ موجودہ رکن اسمبلی جگدیش پنچال کی تاناشاہی سے لوگوں میں ناراضگی ہے۔
کچھ امیدوار گاندھی دھام اور انکلیشور میں بھی موجودہ اراکین اسمبلی کے ٹکٹ کٹنے سے ان کے حامی ناراض ہیں ۔ گاندھی دھام میں 24 ’نگر سیوکوں ‘نے بی جے پی سے استعفی دے دیا ہے۔ انکلاؤ اسمبلی سیٹ پر ہنسا کور با راج کو ٹکٹ دئے جانے سے ناراض بی جے کارکنان ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں ۔ ہنسا کوربا راج پہلی بار چناوی میدان میں ہیں اور ان پر پارٹی کے کارکنان نے غیر واقف ہونے کا الزام لگایا ہے۔ بی جی پی کبھی انکلاؤ اسمبلی سیٹ کو نہیں جیت پائی ہیں۔
گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے سنیچر کے روز بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں 36 امیدواروں کے نام ہیں ۔ اس سے قبل جمعہ کے روز بھی بی جے پی نے 70 سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ بی جے پی اب تک گجرات اسمبلی انتخابات کی 106 سیٹوں کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined