نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے خلاف سوشل میڈیا پر ناشائستہ رائے زنی کرنے کے سلسلے میں دہلی مہیلا کانگریس نے پیر کو پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی۔ دہلی مہیلا کانگریس کی قومی صدر سشمتا دیو نے پرینکا واڈرا کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کے خلاف تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ان کے لیے جس طرح کی زبان استعمال کی جا رہی ہے وہ ملک کی تمام خواتین کے لیے تکلیف کا باعث ہے۔ دہلی کانگریس کی اہم ترجمان سرمشٹھا مکھرجی نے یواین آئی سے کہا کہ پرینکا واڈرا کو پارٹی میں نئی ذمہ داری ملنے کے بعد جس طرح سے بی جے پی نے طرح طرح کی رائے زنی کی ہے وہ ناشائستہ اور بے حد شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم مودی ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کا نعرہ دیتے ہیں اور دوسری طرف انہی کی پارٹی کے ذمہ دار لوگ خواتین کے تئیں اس طرح کی گھٹیا سوچ رکھتے ہیں۔ کسی بھی خاتون کے خلاف گندی اور ناشائستہ رائے زنی کرنے والوں کے خلاف اگر سخت کاروائی نہیں کی گئی تو کوئی خاتون سیاست کے میدان میں آنے کے سلسلے میں کیسے سوچےگی؟۔
Published: undefined
سرمشٹھا مکھرجی نے کہا کہ پرینکا واڈرا کے خلاف سوشل میڈیا پر جس طرح کی زبان کا استعمال کیا جا رہا ہے اسی طرح کے الفاظ کا استعمال بی جے پی کے رہنماؤں نے کیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ سوشل میڈیا پر پرینکا واڈرا کے خلاف جو ناشائستہ رائے زنی کی جا رہی ہے اس کے پیچھے بی جے پی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے یہاں شکایت درج کرائی گئی ہے اور ملک بھر میں مہیلا کانگریس کی جانب سے شکایت درج کرائی جائے گی۔
Published: undefined
غور طلب ہےکہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا واڈرا کے سرگرم سیاست میں قدم رکھنے کے بعد بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے ناشائستہ رائے زنی کی ہےاور اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز