سرسہ: ہریانہ کانگریس ریاستی صدر کماری شیلجا نے آج کہا کہ ایک ٹوئٹ قانون نہیں ہوسکتا اور اگر مرکزی حکومت کے دل میں چور نہیں ہے تو قانون میں کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کا التزام کرنے کے بجائے وزیراعظم صرف ٹوئٹ کیوں کر رہے ہیں۔
Published: undefined
کماری شیلجا یہاں اناج منڈی میں کاشتکاروں کے دھرنے پر جانے سے قبل ضلع پارٹی دفتر میں صحافیوں سے بات کر رہی تھیں۔ انہوں نے راجیہ سبھا سے معطل کیے گئے 8 اراکین پارلیمنٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کو جمہوریت سے یقین اٹھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے نمائندے ٹوئٹ کر کے اپنی باتیں رکھ رہے ہیں اور آمنے سامنے بات چیت کرنے میں یقین نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت پر ایم ایس پی کے تعلق سے گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔
Published: undefined
بعد میں دھرنے کو اپنی پارٹی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے دھرنے پر بیٹھے کسانوں کو یقین دلایا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد موجودہ حکومت کے منظور کیے گئے تینوں قوانین کو واپس لیا جائے گا۔انہوں نے ان قوانین کو کالے قانون کا نام دیا۔ انہوں نے سرسہ ضلع ہیڈکوارٹر پر دھرنا پر بیٹھے جسمانی اساتذہ آشا ورکر آنگن واڑی کارکنان سے بھی خطاب کیا اور یقین دلایا کہ برخاست جسمانی اساتذہ کی بحالی کے لیے آنے والے اجلاس میں ان کی پارٹی پرائیویٹ بل ایوان میں لائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز