بی جے پی کو الٹی میٹ جاری کرنے کے ایک دن بعد، اس کی ساتھی پارٹی ’نشاد پارٹی‘ کے سربراہ سنجے نشاد نے اب ایودھیا میں بھگوان رام پر اپنے تبصرہ سے سادھو-سَنتوں کو ناراض کر دیا ہے۔ سنجے نشاد نے دعویٰ کیا ہے کہ بھگوان رام ایک عظیم سَنت شرنگی رشی کے بیٹے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ’’راجہ دشرتھ کی کوئی اولاد نہیں تھی اور انھوں نے شرنگی رشی کو ایک پوجا کرنے کے لیے کہا، جس کے بعد ان کے بیٹوں کی پیدائش ہوئی۔ یہ کہا جاتا ہے کہ دشرتھ نے اپنی تین رانیوں کو ایک خاص طریقے سے تیار کھیر کھانے کے لیے دی تھی، جس کے بعد بیٹوں کی پیدائش ہوئی۔ لیکن صرف کھیر کھانے سے کوئی حاملہ نہیں ہوتی ہے۔‘‘
Published: undefined
سنجے نشاد کے بیان کے بعد سَنتوں کا دعویٰ ہے کہ یہ بھگوان کی بے عزتی ہے۔ یہ بیان صرف سستی تشہیر کے لیے دیا گیا ہے۔ سَنتوں نے بی جے پی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوراً نشاد پارٹی کے ساتھ اپنے اتحاد کو ختم کرے۔ رام جنم بھومی مندر کے پجاری آچاریہ ستیندر داس نے کہا کہ ’’سنجے نشاد کا بیان اور ان کی زبان انتہائی قابل اعتراض ہے۔ یہ بھگوان رام اور ان کے بھکتوں کی بے عزتی ہے۔‘‘
Published: undefined
ہنومان گڑھی مندر کے مہنت راجو داس نے کہا کہ ’’یہ بدقسمتی ہے کہ ایک نشاد اس طرح کا بیان دے رہا ہے۔ بھگوان رام نے نشادوں کو بھرپور عزت دی جنھوں نے انھیں ندی پار کرنے میں مدد کی، لیکن آج ایک نشاد لیڈر نے بھگوان کی بے عزتی کی ہے، ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔‘‘ اس درمیان اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور بی جے پی سے بھگوان رام پر سنجے نشاد کے بیان پر صفائی دینے کے لیے کہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined