آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع میں لاک ڈاؤن کے سبب شراب نہ ملنے کی وجہ سے سینیٹائزر کا استعمال کرنا کچھ لوگوں کے لیے مہلک ثابت ہو گیا۔ شراب کی طلب میں سینیٹائزر پینے کی وجہ سے 9 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ پولس نے جمعہ کو اس سلسلے میں بتایا کہ تین لوگوں کی موت جمعرات کو ہی ہو گئی تھی جب کہ 6 کی موت آج ہوئی ہے۔ یہ واقعہ پرکاش ضلع میں کروچیدو ڈویژن ہیڈکوارٹر کا ہے۔
Published: 31 Jul 2020, 2:26 PM IST
لاک ڈاؤن کے سبب شہر اور اس کے آس پاس کے سبھی گاؤں میں شراب کی دکانیں گزشتہ دس دنوں سے بند ہیں۔ ایسے میں شراب کے عادی ان لوگوں نے سینیٹائزر کا ہی استعمال کرنا شروع کر دیا جس کا استعمال ہاتھوں کی صفائی کے لیے کیا جاتا ہے۔
Published: 31 Jul 2020, 2:26 PM IST
بتایا جاتا ہے کہ مہلوکین میں تین بھکاری بھی شامل ہیں۔ ان میں سے دو یہیں واقع ایک مقامی مندر میں بھیک مانگا کرتے تھے۔ جمعرات کی رات ان کی پیٹ میں اچانک تیز جلن کا مسئلہ پیدا ہو گیا جس کے بعد ایک کی فوراً موت ہو گئی اور دوسرے کو دارسی میں اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران موت واقع ہو گئی۔
Published: 31 Jul 2020, 2:26 PM IST
ایک دیگر 28 سالہ شخص نے دیسی شراب میں سینیٹائزر کو ملا کر اسے پیا جس کے بعد وہ اپنے گھر پر بیہوش ہو کر گر پڑا۔ اسپتال لے جانے کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ 6 دیگر لوگوں کو جمعہ علی الصبح اسپتال لے جایا گیا جہاں ان سبھی کی موت کی خبر دی گئی۔ پولس اب یہ پتہ لگانے کی کوشش م یں مصروف ہے کہ کیا اسی طرح کی شکایتوں کے ساتھ مزید لوگوں کو بھی اسپتال لے جایا گیا ہے یا نہیں۔
Published: 31 Jul 2020, 2:26 PM IST
پولس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ کوشل نے واقعہ کی جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سینیٹائزر کو علاقے کی دکانوں سے ضبط کر لیا گیا ہے جنھیں اب کیمیائی تجزیہ کے لیے بھیجا گیا ہے۔ پولس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا یہ سبھی صرف سینیٹائزر کا ہی استعمال کر رہے تھے یا کسی دیگر کیمیکل کے ساتھ بھی اس کو ملایا گیا تھا۔
Published: 31 Jul 2020, 2:26 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Jul 2020, 2:26 PM IST