آندھرا پردیش کے اننت پور میں شدید بارش کے بعد سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ 21 اکتوبر کی رات اننت پور شہر اور ضلع کے دیگر حصوں میں زبردست بارش ہوئی تھی جس سے شہر کے کئی رہائشی علاقے زیر آب ہو گئے۔ لوگوں کو اپنی حفاظت کے لیے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینی پڑی۔ حیدر آباد-بنگلورو قومی شاہراہ 44 پر ٹریفک کافی متاثر ہوا ہے کیونکہ پینو کونڈا میں بارش کا پانی سڑک پر بہہ رہا ہے۔ ان حالات میں یہاں کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
اننت پور میں پیر کی رات قریب 11 بجے شروع ہوئی بارش 22 اکتوبر صبح تک جاری رہی۔ یہاں کے باہری علاقے میں پنڈامیرو نالا اُپھان پر آ گیا، جس سے شہر کے کئی حصے زیر آب ہو گئے۔ اننت پور کے نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
پینو کونڈا کے گٹور میں بارش کا پانی ہائی وے پر بہہ گیا اور کچھ گھنٹوں کے لیے آمد و رفت ٹھپ رہی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور حالات پر نظر رکھنا شروع کیا گیا۔ کناگن پلّے میں مکتا پور ٹینک سے بہتا پانی ہائی وے پر پہنچ گیا اور ایک مقامی پٹرول فلنگ اسٹیشن میں داخل ہو گیا۔ اننت پور کے علاوہ ستیہ سائیں ضلع میں بھاری بارش کے سبب کئی نچلے علاقے زیر آب ہیں۔ کنگنی پلّی آبپاشی ٹینک کے ٹوٹنے کی وجہ سے سڑک پر پانی بھر جانے کے بعد مکتاپورم کے پاس شاہراہ پر دو کلومیٹر سے زیادہ لمبا ٹریفک جام ہو گیا۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق مکتاپورم کے پاس ایک فیول اسٹیشن کئی گھنٹوں تک سیلاب کے پانی میں ڈوبا رہا۔ اچانک بادل پھٹنے سے اننت پور شہر کی کئی کالونیاں زیر آب ہو گئیں، جن میں آٹو نگر، ٹی وی ٹاور، چنمے نگر، آر ڈی ٹی اسٹیڈیم علاقہ، نارا لوکیش کالونی اور اُپاراپلّی جگنّا کالونی شامل ہیں۔ کچھ مقامات پر جب آبی سطح میں اضافہ ہونے لگا تو لوگوں نے اپنے گھر خالی کر دیے اور محفوظ مقامات کی راہ اختیار کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined