قومی خبریں

آندھرا پردیش: ’جو بھی مسلم سفر حج پر جائے انھیں ایک لاکھ روپے دیے جائیں‘، وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کا اظہارِ عزم

وزیر اعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ کڈپّا حج ہاؤس کی تعمیر کا کام جلد پورا کیا جائے، علاوہ ازیں انتخاب کے دوران امام کو 10 ہزار ماہانہ اور مولانا کو 5 ہزار ماہانہ دینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ جلد ہی پورا ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>چندرابابو نائیڈو / آئی اے این ایس</p></div>

چندرابابو نائیڈو / آئی اے این ایس

 
TS_SI

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے اقلیتوں کے تعلق سے کچھ ایسے اقدام کیے ہیں جس کی تعریف ہو رہی ہے۔ حال ہی میں انھوں نے محکمہ برائے اقلیتی فلاح کا ریویو (جائزہ) کیا، جس کے بعد انھوں نے اقلیتی فلاح کے منصوبوں کا پیر کے روز تنظیم نو کرنے کا حکم صادر کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ اقلیتوں (مسلمانوں) کو فائدہ پہنچانے کے لیے وقف اراضی کو ڈیولپ کیا جائے گا۔

Published: undefined

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے کڈپّا حج ہاؤس کی تعمیر کا کام جلد از جلد پورا کرنے کی ہدایت ذمہ داران کو دی ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نائیڈو نے کہا ہے کہ انتخاب کے دوران امام کو 10 ہزار روپے ماہانہ اور مولانا کو 5 ہزار روپے ماہانہ دینے کا جو وعدہ کیا گیا تھا اسے بھی جلد ہی پورا کیا جائے گا۔ اتنا ہی نہیں، انھوں نے اس بات کا بھی اظہارِ عزم کیا ہے کہ جو بھی مسلم حج سفر کے لیے جائے انھیں ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

Published: undefined

ریاستی سکریٹریٹ میں اقلیتی فلاح سے متعلق میٹنگ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نائیڈو نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ وسیع طور پر چیزوں کو سمجھ کر ان کا مطالعہ کریں اور اقلیتوں کی فلاح کے لیے منصوبوں کو نافذ کرنے کا نیا فارمولہ بنائیں۔ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ’شادی خانہ‘ (میرج ہال) اور جو بھی تعمیرات گزشتہ ٹی ڈی پی حکومت کے دوران شروع کی گئی تھیں انھیں بھی مکمل کیا جائے۔

Published: undefined

کڈپّا حج ہاؤس کے متعلق افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ 24 کروڑ روپے کی منظوری ملی تھی اور اس کی عمارت کا تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ افسران نے یہ بھی جانکاری دی کہ گنٹور میں ’کرشچین بھون‘ کی تعمیر کے لیے 16 کروڑ روپے گزشتہ ٹی ڈی پی حکومت نے منظور کیے تھے، اس کا کام 50 فیصد تک پورا ہو چکا ہے۔ اس درمیان وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وقف بورڈ کی زمینوں کا سروے ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined