آندھرا پردیش واقع ترومالا ونکٹیشور مندر میں آج عیقدتمندوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس بھیڑ کی وجہ سے وہاں بھگدڑ جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ مشکل صورت حال کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک تین عقیدتمند زخمی ہو گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ عقیدتمند ’سرو درشنم ٹکٹ‘ لینے پہنچے تھے اور ٹکٹ کاؤنٹر پر زبردست بھیڑ کی وجہ سے وہ حادثے کا شکار ہو گئے۔
Published: undefined
ٹی ٹی ڈی کے پی آر او روی کمار کا کہنا ہے کہ تروپتی کے تینوں ٹکٹ کاؤنٹر پر آج کافی بھیڑ تھی۔ بھگدڑ جیسے حالات ہونے کے بعد ترومالا تروپتی دیوستھانم نے طے کیا کہ عقیدتمندوں کو بغیر ٹکٹ کے دَرشن کے لیے جانے دیا جائے۔ فی الحال حالات قابو میں ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ’سرو دَرشنم‘ سے یہاں مطلب ’سب کو دَرشن‘ سے ہے۔ ترومالا تروپتی دیوستھانم اس کے تحت عقیدتمندوں کو مفت دَرشن کی سہولت دیتی ہے۔ ہفتے کے الگ الگ دن ’سرو دَرشنم‘ کی ٹائمنگ میں بدلاؤ ہوتا رہتا ہے۔ اس میں نمبر آنے میں باقی دَرشن کے طریقوں سے زیادہ وقت لگتا ہے۔ قابل ذکر یہ بھی ہے کہ کورونا بحران میں ترومالا ونکٹیشور ٹیمپل کو بھی عقیدتمندوں کے لیے بند کیا گیا تھا۔ اسی سال 14 مارچ کو وہاں کورونا پابندیوں کو ختم کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز