حیدرآباد: ایک غیرمعمولی قدم کے طور پر آندھراپردیش کے وزیراعلی و وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اپنی مکمل 25رکنی کابینہ میں 5 نائب وزرائے اعلی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دیگر 19 کابینہ وزیر ہوں گے۔ ہفتہ کونئی مجلس وزراء کی تشکیل ایک عوامی تقریب میں ہوگی۔
Published: 07 Jun 2019, 9:10 PM IST
جمعہ کی صبح جگن موہن ریڈی نے وائی ایس آر مقننہ پارٹی کا اجلاس اپنی قیام گاہ پر طلب کیا جس پر انہوں نے اپنے 5نائبین کو مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ ان میں سے ایک کا تعلق درج فہرست ذات، ایک کا درج فہرست قبائل، ایک کا پسماندہ طبقہ، ایک کا اقلیتی طبقہ اور ایک کا ’کاپو‘ طبقہ سے ہوگا۔
Published: 07 Jun 2019, 9:10 PM IST
علاوہ ازیں یہ پانچوں وزرائے اعلیٰ الگ الگ علاقوں یعنی رائل سیما، پرکاشم، کرشنا ڈیلٹا، گوداوری، وائزاگ کی نمائندگی کریں گے۔ جگن نے اپنے ارکان اسمبلی سے کہا کہ یہ کابینہ ریڈی طبقہ کی توقعات کے برعکس کمزور طبقات پر مشتمل ہوگی جن کو ایک بڑا حصہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی وسط مدتی کارکردگی کا جائزہ لینے ڈھائی سال کے عرصہ کے بعدکابینہ کی تشکیل نو کی جائے گی۔
Published: 07 Jun 2019, 9:10 PM IST
سابق وزیراعلی چندرابابو نائیڈو حکومت میں کاپو اور بی سی طبقات سے تعلق رکھنے والوں کو نائب وزرائے اعلی بنایا گیا تھا۔نئی حکومت کی جانب سے 5نئے نائب وزرائے اعلی بنائے جانے کے فیصلے کو ایک انقلابی قدم کے طور پر دیکھا جارہاہے۔
Published: 07 Jun 2019, 9:10 PM IST
واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ آندھرا پردیش کے اسمبلی الیکشن میں جگن موہن ریڈی نے 175 میں سے 151 سیٹوں پر جیت حاصل کی جبکہ این چندرابابو نائیڈو کی ٹی ڈی پی کو محض 23 سیٹوں پر ہی جیت حاصل ہوئی۔
Published: 07 Jun 2019, 9:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Jun 2019, 9:10 PM IST