نئی دہلی: مشہور ٹی وی جرنلسٹ روہت سردانہ کی دل کا دورہ پڑنےسے موت ہو گئی ویسے وہ کورونا کی زد میں آنے تھے لیکن علاج کے بعد وہ ٹھیک ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق تقریباً ایک ہفتہ پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد روہت سردانہ قومی دارالحکومت کے میٹرو اسپتال میں علاج کے لیے داخل ہوئے تھے۔ آج گھر پر دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی۔ روہت سردانہ کے انتقال سے میڈیا انڈسٹری اور ان کے مداحوں میں ماتم کی لہر دوڑ گئی۔
Published: undefined
زی نیٹ ورک سے وابستہ سینیئر جرنلسٹ سدھیر چودھری نے روہت سردانہ کی موت کے بارے میں ٹوئٹ کرکے اطلاع دی۔ روہت سردانہ نے 24 اپریل کو ٹوئٹ کرکے کورونا وبا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’ایک ہفتے پہلے بخار اور دیگر علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کروایا تھا۔ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ نیگیٹو آیا، لیکن اسکین سے کووڈ-19 سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی تھی۔ ابھی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ آپ سبھی اپنا اور اپنے اہل خانہ کا خیال رکھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula