سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تازہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ بتادیں کہ اس علاقے میں بدھ کے روز ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے گڈول کوکر ناگ کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا جس دوران تاک میں بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ، کرنل اور میجر سمیت تین اعلیٰ آفیسران جاں بحق ہوئے۔
Published: undefined
پولیس ذرائع نے بتایا کہ انکائوںٹر کے مقام پر رات کی خاموشی کے بعد سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تازہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات کو اندھیرے کے پیش نظر آپریشن معطل کر دیا گیا تھا اور جمعرات کی صبح اضافی فورسز کو طلب کرکے آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا اور پھنسے ہوئے ملی ٹنٹوں کے فرار ہونے کے تمام راستوں کو مسدود کر دیا گیا۔
Published: undefined
قبل ازیں کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کرنل منپریت سنگھ،میجر آشیش دھونک اور ڈی ایس پی ہمایوں بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان افسروں نے غیر متزلزل بہادری کا مظاہرہ کرکے اس آپریشن کے دوران سب سے آگے لڑتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔
Published: undefined
ٹویٹ میں کہا گیا: 'ہماری افواج غیر متزلزل عزم کے ساتھ قائم ہے انہوں نے عزیز خان سمیت لشکر طیبہ کے 2 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا ہے'۔ معلوم ہوا ہے کہ گھنے جنگلی علاقے میں محصور ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر فوج کی خصوصی ونگ’مونٹین بریگیڈ‘ جنہیں پہاڑوں پر چڑھنے کی مہارت حاصل ہے کو طلب کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ فوج، پولیس ، سی آر پی ایف کی اضافی نفری نے جنگلی علاقے کو پوری طرح سے سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر مکمل طورپر پابندی عائد کی ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس فوج اور پولیس کی خصوصی ٹیمیں جنگلی علاقے میں خیمہ زن ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز